پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ایک کارروائی میں 2 مسلح افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ شب آپسر میں نامعوم مسلح افراد نے ایف سی کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم جوابی کارروائی میں فورسز نے 2 مسلح افراد ہلاک کردیے۔
پولیس کے مطابق ان دونوں مسلح افراد کا پیچھے کرتے ہوئے انہیں سنگانی سر میں گھیر کر مار دیا گیا جن کی لاشیں بعد انتظامیہ کے حوالے کردی گئیں۔
تاہم ابھی تک قتل ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
واضع رہے کہ بلوچستان میں ماضی میں فورسز کی جانب سے اس طرح کی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت ہمیشہ جبری لاپتہ افراد کے طور ہوئی ہیں جنہیں فورسز عموماً عسکریت پسندوں کے حملوں کی انتقامی کارروائی میں جعلی مقابلے میں ماورائے عدالت قتل کرتی ہیں۔