بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ سے پاکستانی فورسز نے 2 نوجوانوں کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔
لاپتہ کئے گئے دونوں نوجوانوں میں سے ایک شناخت گل شیر ولد جمعہ سے ہوگئی ہے جبکہ دوسرے شناخت نہ ہوسکی۔
دونوں جھاؤ کے علاقے پیلار کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں اس وقت فورسز نے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا جب وہ جھاؤ واجہ باگ سے پیلار کی جانب جارہے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے دونوں کو فورسز نے جھاؤ کوھڑو فوجی چیک پوسٹ سے لاپتہ کیاگیا۔