قلات و خاران میں فائرنگ ، اقلیتی برادری کا شخص اور خاتون سمیت 3 افراد قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلات اور خاران میں فائرنگ کے دو واقعہ میں ہندو برادری کا شخص اور خاتون سمیت 3 افراد قتل کردیئے گئے ۔

قلات میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد قتل کردیئے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق قلات کے کلی ملکی ایریا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون سمیت نوجوان قتل کئے گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے نعشوں کو قلات ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر نعشوں کی شناخت لعل محمد اور مسمات ث کے نام سے ہوئی۔

مزید تفتیش قلات پولیس کررہی ہے۔

دوسری جانب خاران شہر بازار میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کاقتل کردیا گیا۔

جمعے کے روز نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے خاران بازار سبزی منڈی میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ۔

مقتول کا تعلق ہندو برادری سے تھا جو ضلع جعفر آباد کا رہائشی ہے اور خاران بازار میں غبارے فروخت کرتا تھا۔

واقعہ کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے اور پولیس نے موقعے پر پہنچ کر نعش کو ضروری کارروائی کیلئے سول ہسپتال منتقل کردی گئی۔

Share This Article