نوکنڈی وبلیدہ سے فورسز ہاتھوں 6 افراد لاپتہ ، 3 بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے نوکنڈی اور بلیدہ سے پاکستانی فورسز نے 6 افرادکو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا جبکہ عوامی مزاحمت پر 3 بازیاب ہوگئے ۔

ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی سے نائٹ فٹبال میچ کے دوران فورسز نے گراؤنڈ پر دھاوا بول کر تشدد کے بعد 5 نوجوانوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

واقعہ کے بعد فٹبال گراؤنڈ سے شہریوں نے نکل کر نوکنڈی لندن روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے نوکنڈی سے مرکزی شاہراہ کو بلاک کردیا ہے۔

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد پانچوں افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

آخری اطلاعات کے مطابق شدید عوامی مزاحمت کے بعد 3 افراد بازیاب ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ گلی سے مسلح افراد نے ایک نوجوان کو اغوا کرلیا۔

اطلاع کے مطابق منگل کی رات 8 بجے کے قریب دو موٹر سائیکل پر سوار چار مسلح افراد نے گلی کوچہ میں مہیم ولد محمد ایوب کے دکان پر دھاوا بول کر دکان میں لوٹ مار کی اور دکان میں موجود مہیم ایوب کے کمسن بھانجے نظام ولد علی کو اغوا کرکے لے گئے۔

اہل خانہ نے کسمن نظام کے جبری گمشدگی کی تصدیق کی ہے۔

Share This Article