تربت: لاکالج سے جبری لاپتہ سیکورٹی گارڈ کی بازیابی کیلئے سی پیک شاہراہ بلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مزرکی شہر تربت میں تربت تربت لاکالج سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری کے شکار سیکورٹی گاڑد سعید احمد کی بازیابی کےلئے لواحقین نے آج دوبارہ تجابان کرکی کے مقام پر سی پیک شاہراہ پر دھرنا دیکر اسے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا ہے۔

واضع رہے کہ گزشتہ روز ضلعی اسٹنٹ کمشنر محمد جان نے لواحقین سے دو دن کا وعدہ کیا تھا کہ سعید احمد کو دو دن کے اندر باحفاطت بازیاب کیا جائے گا جس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے۔

آج وعدے کا چوتھا دن ہے سعید احمد کی تاحال کوئی خبر نہیں ہے۔

سعید احمد ولد نیک بخت 5مارچ شام چھ بجے دوران ڈیوٹی لاکالج تربت سے اغوا ہوئے تھے۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ سعید احمد کی بازیابی تک روڑ سی پیک روڑ بند رہے گی اور آج رات تک بازیاب نہیں ہوئے تو کل یعنی 12 مارچ لاکالج تربت کی گیٹ کے سامنے بھی دھرنا دیں گے۔

سعید احمد بلوچ کی فیملی کی جانب آج پھر دوبارہ سی پیک روٹ کو بلاک کردیا گیا ہے ۔

Share This Article