چین نے بھارت کی سرحد پر بڑی تعدادمیں لڑاکا فوج تعینات کردی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

چین اور بھارت کے درمیان کئی ہفتوں سے جاری کشیدگی کے جلو میں چینی حکومت نے بھارت کی سرحد پر انتہائی ماہر پیشہ ور لڑاکا فوج تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ سرحد پر فوجی نفری میں اضافہ کردیا ہے۔

چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت نے بھارت کی سرحد کے ساتھ بعض حساس علاقوں میں پہاڑوں پر چڑھنے میں مہارت رکھنے اور پیشہ ور لڑاکا فوجی تعینات کیے ہیں۔

خیال رہے کہ جون کے دوران دونوں ایشیائی ممالک کے درمیان چار ہزار میٹر کی بلندی پر واقع ہمالیا کی چوٹیوں پر جھڑپیں ہوئیں۔ ان جھڑپوں میں کم سے کم بیس بھارتی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ ہلاک ہونے والے چینی فوجیوں کی تعداد کا درست اندازنہیں لگایا جاسکا۔ دو عشروں کے بعد بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی اس نہج تک پہنچی ہے۔

سرکاری ٹی وی چینل پر دکھائے گئے مناظر میں جنوب مغربی چین کے علاقے تبت میں سیکڑوں فوجیوں کو بھارت کی سرحد کے قریب دکھایا گیا ہے۔

ایک مقامی اخبار نے تبت صوبے میں چین کے ملٹری کمانڈر وانگ ہائیگیانگ کا بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی سرحد پر لڑاکا فوج کی تعیناتی سے علاقے میں چین کی فوجی قوت اور کسی بھی کارروائی پر فوری جواب دینے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

وی چیٹ نامی سوشل میڈیا ایپلی کیشن پر پوسٹ کردہ ایک خبر میں کہا گیا ہے کہ لڑکا فوج کی تعینات کا مقصد سرحدی سیکیورٹی میں اضافہ کرنا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment