بلوچستان کے علاقے مستونگ میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار ظہور سمالانی کے لواحقین نے اپنے احتجاج کو مزید وسعت دے کر تفتان ٹو کوئٹہ ٹو کراچی قومی شاہراہ لکپاس کے مقام پر ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر دیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں سے نواب ہوٹل کے مقام پر دھرنا جاری ہے۔
اب دھرنے کی شرکاء نے اپنے احتجاج کو وسعت دے کر لکپاس کے مقام پر تفتان ٹو کوئٹہ شاہراہ کو بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔
خواتین وبچوں کے دھرنے سے شاہراہ مکمل بند ہے اور ٹریفک معطل ہے۔
شاہراہ کی بندش سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اورمسافر پھنسے ہوئے ہیں۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ سمالانی قومی تحریک کے مرکزی چیئرمین میر احمد چلتن وال سمالانی دھرنے کی قیادت کر رہے ہیں۔