تربت: مقتول کی میت کے ہمراہ شہید فدا چوک پر دھرنا جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں شہید فدا چوک پر مقتول کریم کی میت کے ہمراہ لواحقین کا دھرنا جاری ہے ۔

کریم بلوچ کو گذشتہ روزجمعرات کوضلع کیچ کے علاقے تمپ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

بہیمانہ قتل کے بعد کریم کی فیملی نے انصاف فراہمی کیلئے ان کی میت کو جمعہ کی شب 3 بجے تربت میں شہید فدا چوک پر منتقل کرکے وہاں دھرنا دیا ہے۔

کریم بلوچ بلوچی زبان کے ایک شاعر بھی تھے۔

دھرنا میں خواتین، بچے اور مرد شامل ہیں جب کہ تربت میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی کارکنان بھی دھرنا میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

کریم بخش منظور کو جمعرات کی شام تمپ کوھاڈ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کے رد عمل میں ان کے اہل خانہ نے میت دفنانے کے بجائے پہلے جدگال ڈن (ڈی بلوچ پوائنٹ) پر منتقل کرکے ایم ایٹ شاہراہ پر دھرنا دیا جب کہ رات 3 بجے کے قریب وہ شہید فدا چوک پر آئے اور یہاں دھرنا دے کر احتجاج کررہے ہیں۔ 

Share This Article