بلوچستان کے ساحلی شہر و ضلع گوادر کے تحصیل پسنی سے گذشتہ دنوں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں درجنوں کی تعداد میں لاپتہ کئے گئے نوجوانوں میں سے مزید 6 بازیاب ہوگئے۔
واضع رہے کہ گذشتہ چند دن قبل فورسز نے پسنی شہر و مضافات سے گھروں میں چھاپوں کے دوران 11 سے 12 نوجوان جبری طور پر لاپتہ کئے جن میں 2 بھائی سمیت 3 نوجوان پہلے سے بازیاب ہوچکے ہیں ۔
بازیاب ہونے والوں میں نصیب اللہ ولد صوالی، سلیم رضا ولد عبدالرزاق، صلائی ولد ریاض احمد، مقبول ولد محمد اکرم، زمان علی ولد پھلان اور شعیب احمد ولد عارف شامل ہیں۔
جبکہ وسیم پٹھان ، وشدل پٹھان اور کمسن علی پہلے بازیاب ہوگئے ہیں۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ بازیاب ہونے والے نوجوانوں کو پسنی پولیس کے حوالے کیا گیا ہے جہاں سے انہیں ان کے اہل خانہ سے رابطہ کر کے گھروں کو روانہ کر دیا گیاہے۔
اہل خانہ نے اپنے پیاروں کی بازیابی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔