تربت میں شاہ جہاں کی بازیابی کیلئے شاہراہ دوبارہ بند، حب سے لاپتہ نوجوان بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار شاہ جہاں برکت کی بازیابی کیلئے لواحقین نے ایم ایٹ شاہراہ پر دھرنا دیکر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے۔جبکہ حب سے لاپتہ عادل بلوچ ولد منیر احمد بازیاب ھوکر گھر پہنچ گیا ہے۔

تربت سے اطلاعات ہیں کہ لاپتہ شاہ جہان کی عدم بازیابی کے خلاف ان کے اہل خانہ نے جدگال ڈن (ڈی بلوچ پوائنٹ) پر آج بروز منگل کو دوبارہ دھرنے کا اعلان کیا ہے۔

فیملی کے مطابق شاہ جہاں کی بازیابی کے لیے ہم نے پہلے بھی احتجاج کیا جہاں انتظامیہ نے وعدہ کیا تھا کہ شاہ جہاں کو جلد بازیاب کرائیں گے جس پر ہم نے اپنا احتجاج موخر کیا تھا مگر اب چونکہ ڈیڈ لائن گزر گیا ہے اور شاہ جہان کوبازیاب نہیں کیا گیا ہے تو دوبارہ دھرنا دیدیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم نے انتظامیہ کی دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد دوبارہ جدگال ڈن پر M8 شاہراہ کو مجبوراً بند کیا ہے، جب تک شاہ جہان بازیاب نہیں کیے جاتے ہیں تب تک احتجاج ختم نہیں کریں گے۔

دوسری جانب حب سے جبری گمشدگی کے شکار عادل بلوچ ولد منیر احمد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے۔

عادل بلوچ کو 6 فروری 2025 کو حب سے لاپتہ کیا گیا تھا، جس کے لیے ان کے اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرادی تھی اور بازیابی کے لیے ہریس کانفرنس بھی کی تھی۔

Share This Article