دزاپ | نمائندہ
بلوچستان و سیستان کے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل نے ہوا کی رفتار میں اضافے، درجہ حرارت میں نمایاں کمی اور رواں ہفتے اس خطے میں موسم سرما کی پہلی بارش کی موسمیاتی پیش گوئی کی اطلاع دی ہے اور ان دنوں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا ہے۔
محسن حیدری نے مہرنیوز کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں بلوچستان و سیستان میں یلو لیول ویدر وارننگ نمبر 35 جاری کرنے کا اعلان کیا اور مزید کہا: پیش گوئی اور پیش گوئی کے نقشوں کے نتائج کے مطابق منگل سے بدھ کے آخر تک تیز ہوائیں چلیں گی۔ (11 سے 12 جنوری تک) دلگان، دزاپ، تپتان، واش اور شمالی پھرہ ( ایرانشھر) کے لیے نسبتاً تیز اور بعض اوقات تیز ہوا چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
انھوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا منگل سے جمعہ (11 سے 14 جنوری) کے آخر تک اس خطے کے بعض علاقوں میں بارشوں کے نظام کے داخل ہونے کی وجہ سے بارش، بعض اوقات موسلا دھار بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلندیوں میں برف باری کا بھی امکان ہے۔ جمعرات کو پہاڑی چوٹیوں سے لے کر تپتان تک برف باری اور دھند کا قوی امکان ہے۔
انھوں نے مزید کہا بدھ کے اواخر سے جمعہ (12 سے 14 جنوری) تک درجہ حرارت میں نمایاں کمی اور نسبتاً تیز شمالی ہوائیں متوقع ہیں، خاص طور پر خطے کے شمالی، مشرقی پٹی اور مغربی علاقوں میں۔
حیدری نے خبردار کیا کہ اعلان کردہ مدت کے دوران، حفظان صحت کے نکات پر توجہ دیں اور جب ہوا دھند آلود ہو جائے تو ماسک کے استعمال پر توجہ دیں، اور سڑکوں پر ٹریفک اور تعمیراتی کاموں میں محتاط رہیں۔
انھوں نے مزید کہ اعلان کردہ علاقوں میں ان دنوں میں ہیلی کاپٹرز وغیرہ کے پرواز میں احتیاط کیا ائے، شہد کی مکھیوں کے چھتوں، زرعی مصنوعات اور افزائش گاہوں کی حفاظت کی جائے، اور اونچے علاقوں میں کوہ پیمائی کی سرگرمیوں اور مویشیاں چرانے سے گریز کیا جائے۔ اور بارشوں کے دوران دریاؤں کے کنارے سفر نہ کریں، اور ممکنہ نقصانات کو کم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔