ایران میں فرماندہ انتظامی شھرستان چابھار نے شہر میں 151 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی گرفتاری سمیت وسیع پیمانے پولیس آپریشن کی خبر دی ہے۔
پولیس کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق سرھنگ احمد ثمر ہ حسینی نے چابھار شہر میں امن و امان کی بہتری کے لیے خصوصی کارروائیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا پولیس اور آپریشنل کارروائیاں عوامی تحفظ کے احساس اور شہریوں کے اطمینان کو بڑھانے کے لیے ہیں۔ ان کا مقصد چوروں، منشیات فروشوں سے نمٹنا، اور پولیس اور آپریشنل طاقت کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے ساتھ نظم و نسق میں خلل ڈالنے والوں کو پکڑنا ہے، یہ کارروائیاں گزشتہ 72 گھنٹوں میں چابھار میں کیے گئے۔
سرھنگ احمد ثمرہ حسینی نے مزید کہا کہ ان کارروائیوں کے نتیجے میں 13 چور، 128 منشیات کے عادی تاجر، 1 منشیات فروش اور 151 شہر میں غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
چابھار کے فرماندہ انتظامی نے یہ بھی بتایا کہ ان آپریشنز کے دوران 23 چوری شدہ موٹرسائیکلیں، مسخ شدہ اور بغیر لائسنس پلیٹوں والی 22 کاریں ضبط کی گئیں، چار خلاف ورزی کرنے والے کاروباری ادارے سیل کیے گئے، دو چوری کی کاریں برآمد کی گئیں، اور چار غیر قانونی کمر پستول سمیت متعلقہ ایمونیشنز برآمد کی گئیں۔ یہ سب مذکورہ آپریشن کی کامیابیوں میں شامل ہیں۔