قلعہ عبداللہ میں لیویزفورس پر بم حملہ وفائرنگ ، ایک ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں بم کے ایک دھماکے میں لیویز فورس کی ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔

قلعہ عبداللہ میں انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے قلعہ عبداللہ ٹائون میں نادرا کے دفتر کے سامنے نالے میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا۔

دھماکہ خیز مواد اس وقت پھٹ گیا جب لیویز فورس کی ایک گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔ دھماکے سے گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم اس میں سوار لیویز فورس کے اہلکار محفوظ رہے۔

ایک ہفتے کے دوران قلعہ عبداللہ میں یہ دوسرا دھماکہ ہے۔

اس سے قبل نامعلوم افراد نے قلعہ عبداللہ ٹاؤن میں پولیس کی ایک چیک پوسٹ کو دھماکہ خیز مواد سے نقصان پہنچایا تھا۔

قلعہ عبداللہ ٹاؤن کوئٹہ سے شمال میں کوئٹہ چمن شاہراہ پر واقع ہے۔

جبکہ قلعہ عبداللہ میں ایک اور واقعہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق قلعہ عبداللہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

شہر کے علاقے پنکی میں بیٹے نے گھریلو چپقلش پر فائرنگ کرکے اپنے والد عبدالباری کو قتل کردیا۔

ملزم واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا ۔

اطلاع ملنے پر لیویز نے ملزم کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کردی ہیں۔

Share This Article