جنوبی وزیرستان میں 3 روز کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان کے لوئر کی تحصیل شکئی کے علاقہ سانگہ اور انضر چینہ میں کل سے تین روزہ کرفیو نافذ کردیا گیا۔

کرفیو نفاذ کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر ناصر خان کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق کرفیو کے دوران باہر نکلنے پر مکمل پابندی ہوگی۔

تحصیل شکئی میں کل سے سیکیورٹی فورسز کی موومنٹ کے باعث تین روز تک صبح پانچ بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر ناصر خان نے تحصیل شکئی کے عوام سے سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔

Share This Article