ضلع قلعہ عبداللہ : توبہ اچکزئی میں مقامی اخبار کا ایڈیٹر قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے توبہ اچکزئی میں مقامی اخبار کے ایڈیٹر کو فائر نگ کرکے قتل کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق توبہ اچکزئی میں مقامی اخبار کے ایڈیٹر ایس کے صلاح الدین اور فقیر محمد شمکزئی کے درمیان صلح ہورہا تھا کہ اس دوران فائرنگ سے ایس کے صلاح الدین موقع پر ہلاک جبکہ عصمت بلال زئی اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگئے ۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لیویز نے نعش اور زخمیوںکو ہسپتال منتقل کردیا جہاں نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

ایس کے صلاح الدین کو کلی لنڈی کاریز میںسپردخاک کردیا گیا ۔

واقعہ سے متعلق مزید تفتیش متعلقہ لیویز کررہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment