کوئٹہ سے پنجاب جانے والی مسافر کوچز کے سفر پر پابندی عائد کردی گئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان حکومت نے کوئٹہ سے پنجاب جانے والی تمام مسافر کوچز کے سفر پر پابندی عائد کردی ہے۔

بلوچستان دارالحکومت کوئٹہ سے پنجاب جانے والی تمام مسافر کوچز کے سفر پر پابندی عائد کردی گئی۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ مذکورہ پابندی 25 نومبر تک عائد کی گئی ہے۔

کوچز پر پابندی کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی اور مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔

واضع رہے کہ پاکستان کی قومی ایپکس کمیٹی کی بلوچستان میں نیا فوجی آپریشن کی منظوری کے بعد ایران ،افغانستان ،بحرہ عرب میں مسقط کے ساتھ سمندری باڈر، سندھ ،پنجاب اور خیبرپشتونخوا کے ساتھ ملنے والی سرحدی علاقوں میں سیکورٹی سخت کردی گئی ۔

بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں اضافی نفری تعینات کرکے فوج کی سرچ آپریشن اوردیگرصوبوں کے ساتھ بارڈر پرپیٹرولنگ شروع کردی گئی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment