حب : ساکران میں انٹریکٹیو سیشن اور کتاب میلے کا انعقاد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے علاقے ساکران میں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام انٹریکٹیو سیشن اور کتاب میلے کا انعقادکیا گیا۔

اس سلسلے میں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی (بساک ) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ حب کے علاقے ساکُران بساک حب زون کی جانب سے بلوچ لٹریسی کیمپئین کے نام سے ایک انٹریکٹیو سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

سیشن مختلف سیگمنٹس پر مشتمل تھی جن میں تعلیم کی اہمیت پر تقاریر، بی ایل سی پریزنٹیشن، پینل ڈسکشن، عوامی آگاہی سیشن، ڈرامہ، ایجوکیشنل واک سمیت بلوچستان کتاب کاروان کے نام پر کتاب میلہ شامل تھے۔

https://twitter.com/BSAC_org/status/1858089092321263708

سیشن میں بچوں سمیت علاقے کے نوجوانوں اور عوام نے شرکت کی اور ایسے تعلیمی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے اس مہم کو جاری رہنے کی درخواست کی۔

بلوچ لٹریسی کیمپین تنظیم کی جانب سے بلوچستان کے تعلیمی مسائل پر ایک مہم ہے جہاں بلوچستان کے تعلیمی بحران پر آگاہی سیشن، مظاہرے و تعلیمی اداروں کا دورہ سمیت دیگر سرگرمیاں کی جاتی ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment