پنجگور ومانجھی پور میں ٹریکٹر ٹرالی کے حادثے میں بچہ سمیت 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور اور مانجھی پور میں ٹریکٹر ٹرالی کے دو حادثات میں 12 سالہ بچہ سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

پنجگور کے علاقے سوردو حاجی غازی میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص ہلاک ہوگیا ۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر شناخت کے لیے لاش سیول ہسپتال منتقل کر دیا ۔

یاد رہے پنجگور میں روڈ حادثات روز کا معمول بن گئے ، تیز رفتار ی وبے احتیاطی عام ہے۔

دوسری جانب مانجھی پور میں ٹریکٹر ٹرالی نے 12 سالہ بچے کو کچل کر ہلاک کردیا۔

مانجھی پور میں پہنور سنہڑی مین بازار میں ٹریکٹر ٹرالی نے 12 سالہ بچے بلاول ولد ذوالفقار علی بمبل کو کچل دیا جس سے وہ ہلاک ہو گیا ۔

متعلقہ پولیس نے بروقت اطلاع ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو ٹریکٹر ٹرالی سمیت گرفتار کر لیا ۔

Share This Article
Leave a Comment