بلوچستان کے ساحلی شہر و ضلع گوادر کے تحصیل پسنی سے تعلق رکھنے والے معروف اسٹیج اداکار امتیاز اسلم کراچی میں انتقال کرگئے۔
وہ بلوچی زبان کے نامور شاعر وادیب مرحوم انور صاحب خان اور ادیب و صحافی مرحوم اکرم صاحب خان کے بھتیجا اور کرکٹرعمران اسلم،شاعر و ادیب کامران اسلم اور عرفان اسلم کے بڑے بھائی تھے۔
اُنکی میت کو کراچی سے پسنی منتقل کیا جارہا ہے۔نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
امتیاز اسلم نے متعدداسٹیج ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ اس نے کئی ڈرامے بھی لکھے جو علاقائی سطح پر عید اور دیگر فیسٹیول میں اسٹیج کئے گئے ۔
وہ لڑکپن سے اسٹیج ڈراموں کا حصہ رہے ہیں ۔ اس کی ناگہانی انتقال سے ناصرف پسنی بلکہ ساحلی بلوچستان میں ایک نایاب فنکار سے محروم ہوگئی ہے ۔ اس کی خدامات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔