بی این ایم کا 13 نومبر یوم بلوچ شہداء پر تقریبات کے انعقاد کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) نے 13 نومبر یوم بلوچ شہداء کی مناسبت سے مختلف تقریبات کے انعقادکا اعلان کیا ہے۔

ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ تیرہ نومبر ، یوم بلوچ شہداء کی مناسبت سے تقریبات منعقد ہونگے۔

بیان میں کہا گیا کہ تیرہ نومبر کو بلوچ شہداء کو یاد کرنے اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) کے تمام ھنکین اور چیپٹرز تقریبات کا انعقاد کریں گے۔

https://twitter.com/BNMurdu/status/1849752169337200825

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس دن وہ ہزاروں بلوچ شہید یاد کیے جائیں گے جنھوں نے بلوچستان کی آزادی اور بلوچ کے خوشحال مستقبل کے لیے اپنے سروں کا نذرانہ پیش کیا۔

انہوںنے کہا کہ بی این ایم کے ’صفحہ شہداء ‘ ( شھمیرانی تاک ) کی طرف سے تیرہ نومبر کی مناسبت سے سوشل میڈیا پر شہداء کے بارے میں مواد شائع کیے جائیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment