قلات میں تعمیراتی کمپنی کی سائٹ پر حملہ، ہیوی مشینری نذرآتش

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے سائٹ پر حملہ کرکے ہیوی مشینری کو نذرآتش کرکے تباہ کردیاہے۔

واقعہ قلات کے علاقے مہلبی میں مرجان کے مقام پر پیش آیاجہاں روڈ تعمیرات کیلئے استعمال ہونے والے کرش پلانٹ کے ہیوی مشینری کو مسلح افراد نے نذرآتش کرکے تباہ کردیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ شب مسلح افراد کی بڑی تعداد نے مذکورہ سائٹ کو گھیرے میں لیکر کمپنی کے اہلکاروں کو حراست میں لیا جبکہ وہاں موجود تمام ہیوی مشینری کو نذرآتش کرکے تباہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق کمپنی کے اہلکاروں کو بعدازاں رہا کردیا گیا اور حملہ آور نامعلوم سمت فرار ہوگئے۔

حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment