پشین میں فورسز پر حملہ 2 اہلکار ہلاک ،کچلاک سے پرانی لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے پشین کلی ملیزئی روڈ پر لیویز چوکی پر فائرنگ سے 2 اہلکار ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق پشین کے علاقے کلی ملیزئی روڈ پر لیویز چوکی پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ سے2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے سے متعلق لیویز اہلکار مزید تفتیش کررہے ہیں۔

دریں اثنا کچلاک میں ایک گاڑی سے لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق کچلاک مغربی بائی پاس لنک کرک روڈ کے قریب بلیک رنگ کا مشکوک بکس کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او نے دیگر عملے کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا۔

بی ڈی ٹیم نے بکس میں لگے تالے کو کھولا تو پلاسٹک میں لپٹی لاش برآمد ہوئی جسے پولیس نے تحویل میں لے کر اسپتال پہنچائی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھ دی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ لاش 17سالہ لڑکے کی ہے جسے نامعلوم افراد نے چہرے پر گولی مار کر قتل کرنے کے بعد لاش کو پلاسٹک میں لپیٹ کر بکس میں بند کر کے لنک کرک روڈ کے قریب رکھ کر فرار ہوگئے۔

ڈاکٹر کے مطابق لاش تین روز پرانی ہے، پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment