عمان کے دارالحکومت مسقط میں مسجد کے قریب فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ مسقط کے علاقے وادی کبیر میں پیش آیا جہاں امام علی مسجد کے قریب مسلح ملزم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا بتانا ہےکہ فائرنگ کے وقت مسجد میں تقریباً 700 افراد موجود تھے، فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔