واشک: تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ گہری کھائی میں جاگری ، 28 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع واشک میں تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک ہوگئے۔

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔جو ٹائر کے بر سٹ ہونے کے بعدمسافر کوچ گہری کھائی میں جاگری۔

مسافر کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت ،20 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں اور میتوں کو سول ہسپتال بسیمہ منتقل کیا گیا، طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لیے زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا جائے گا۔

تربت سے کوئٹہ سفر کرنے والی مسافر بس کو کل رات حادثہ پیش آیا ہے۔

لاشیں سول ہسپتال بسیمہ میں شناخت کے لئے رکھے گئے ہیں۔

حادثے کا شکار مسافر بس ارباز کمپنی کا بتایا جاتاہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment