جعفر خان مندوخیل نے مقبوضہ بلوچستان کے 24 ویں گورنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوئی، بلوچستان ہائی کورٹ کےچیف جسٹس محمد ہاشم خان نے گورنر سےحلف لیا۔
تقریب حلف برداری میں کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وزرا، سیاسی و قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔
پاکستان کے صدر آصف زرداری نے آرٹیکل 101 ون کے تحت گورنر کی تقرری کی منظوری دی۔
جعفر مندوخیل کا شمار بلوچستان کے سینئر سیاست دانوں میں ہوتا ہے، وہ 2002، 2008 ، 2013 اور2018 میں بلوچستان اسمبلی کے رکن رہے۔