بیوٹمز میں اساتذہ کی گرفتاری غیر آئینی ہے، بساک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے میڈیا میں جاری کی گئی ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئر نگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز کے اساتذہ و فیکلٹی ممبران سہیل بلوچ اور ڈاکٹر اکرم بلوچ کی یونیورسٹی کے احاطے سے پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ اساتذے جامعہ میں گزشتہ عرصے سے اپنے جائز حقوق اور انتظامیہ کی کرپشن اور ہٹ دھرمی کے خلاف سراپا احتجاج تھے جس کے پاداش میں ان پر بوگس چارچ بنا کر گرفتار کیا گیا جو نا صرف اکیڈمک اظہار رائے کے خلاف ہے بلکہ تعلیم دشمنی کے مترادف ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کے بلوچستان میں طلباءو اساتذہ کے احترام کے بجائے ان کو مختلف بہانوں سے ہراساں کرنا تاکہ وہ اپنی تعلیمی حقوق سے دور رہیں ایک غیرآئینی جرم ہے۔

انہوں نے اس عمل کو تعلیم دشمنی قرار دے کر اساتذہ کی جلد از جلد بازیابی کا مطالبہ کیا۔

Share This Article
Leave a Comment