پاکستانی فورسز نے بلوچستا ن کے علاقے پنجگور میں شخص کی ہلاکت اور گوادر میں 6 افراد کی گرفتاریوں سمیت اسلحہ وگولہ بارودی کی برآمدگی کا بھی دعویٰ کیا ہے ۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے پنجگور میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرمشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر 20اور 21مارچ کی درمیانی شب آپریشن کیا گیا، جس میں ایک چاکر لیاقت نامی مشتبہ شخص ہلاک ہوا جبکہ 2زخمی ہو گئے۔
بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ ہلاک ہونے والے کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔آ
دوسری جانب پاکستان کوسٹ گارڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ گوادر کے علاقے سر بندر میں دوران سرچ آپریشن ایک ملزم کے قبضے سے 2 عدد بوریوں میں چھپائے گئے 36 عدد پستول برآمد کر کئے گئے۔
بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ گرفتار ملزم کی نشان دہی پر مزید کارروائی کرتے ہوئے قریبی گھروں کی تلاشی کے دوران ایک عدد موٹر سائیکل ، 2 گاڑیاں اور ایک ڈبل بیرل شاٹ گن برآمد کرتے ہوئے 6 مشتبہ افراد کو اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث ہونے کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔
دعوے میں کہا گیا کہ مذکورہ اسلحہ،گاڑیاں اور ملزمان کو حراست میں لیکر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔