بی ایس اے سی کا یوم عالمی مادری زبانوں کی مناسبت سے مبارک قاضی کے نام پر تقریبات کے انعقاد کا اعلان

0
192

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نے یکم فروری کو مادری زبانوں کے عالمی دن کے مناسبت سے مبارک قاضی کے نام پر تقریبات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے ۔

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ 21 فروری مادری زبانوں کے عالمی دن کے مناسبت سے” گال انت کہ گپتار بنت، گپتار بنت کردار”کے موضوع پر تمام زونوں سمیت پسنی میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ مبارک قاضی بلوچ قوم کی ایک نامور انقلابی شاعر سمیت بلوچی ادب کا ایک اٹوٹ حصہ ہے۔ان کی جدو جہد ہمیشہ بلوچ اور بلوچی کے لئےتاریخ کا حصہ رہے گی۔مبارک قاضی کوخراج پیش کرتے ہوئے مادری زبانوں کی عالمی دن کومبارک قاضی کے نام پر منسوب کرتے ہوئے تمام زونوں میں تقریب کا انعقاد کا جائے گا۔ تقریب کا محورقاضی کی آبائی شہر پسنی ہوگا جہاں بڑی فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گاجس میں قاضی کے زندگی سمیت دوسری ادب و زبان کے حوالے سے سیگمنٹس شامل ہونگے۔دوسری جانب تنظیم کے تمام زونوں میں زبان اور زبان کے حوالے سے پینل ڈسکشن، اسپیچ اور ڈراموں پر مشتمل تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ دن یونیسکو کی جانب سے مادری زبانوں کی عالمی دن کے مناسبت سے رکھا گیا ہے جس میں دنیا بھر میں تقریبات کا نعقاد کرکے زبانوں کے مسائل پر گفتگو کرکے ان کے حل تلاش کی جاتی ہے۔بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی قومی طلباء ادارے کی بنیاد سے ہر سال یہ دن مناتا ہے تاکہ بلوچی و براہوئی زبانوں کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کرکے ان کو درپیش مسائل کا حل تلاش کی جائے۔ادارے کی بلوچ قوم کے مادری زبانوں کے لئے جدوجہد ہمیشہ جاری ہے جس میں تنظیم کے لٹریچر گام اور نوشت کا بلوچی و براہوئی زبانوں میں چھپ کر شائع ہونا شامل ہیں ۔ ادارے اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ جب تک قوموں کا مادری زبان ترقی نہ کرے اور پیچھے ہو تو اس قوم کی قوم پرستی نامکمل ہوگی۔اس لئے زبانوں کا ترقی و ترویج نیشنلزم کے بنیادی کاموں کا حصہ ہے اور اس حوالے سے جدوجہد کرنا ہماری اولین ترجیحات میں سے ہے۔

اپنے بیان کے آخر میں ترجمان نے کہا کہ 21 فروری مادری زبانوں کی عالمی دن کے مناسبت مبارک قاضی کے نام پر پسنی سمیت تمام زونوں میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔اس موقع پر مادری زبانوں کی عالمی دن اور بلوچی زبان پر مشتمل ایک ریسرچ کتابچہ شائع کیا جائے گا۔اس موقعے پر کتابچہ شائع کرنے کےساتھ ساتھ زبان پر مشتمل ایک ڈاکومنٹری رپورٹ بھی پیش کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here