ایران میں پاکستانی فوج کے فضائی حملے میں اب تک 10 بلوچوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 3 خواتین، 2 مرد اور بچے شامل ہیں۔
سیستان بلوچستان کے علاقے حق آباد میں علی الصبح پاکستان نے 4 اور 6 بجے کے درمیان تین چار فضائی حملے کیے ۔
ہلاک ہونے والے بچوں میں سے 3 کی شناخت بابر دوست، ہانی دوست اور چراگ دوست کے نام سے ہوئی ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حق آباد میں پہلا ڈرون حملہ چار بجے کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوگئے جبکہ صبح چھ بجے کے قریب جب لوگ ملنے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے میں مصروف تھے کہ ایک اور ڈرون حملے میں مجمع کو نشانہ بنایا گیا۔
پاکستانی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ضلع پنجگور کے علاقے پروم سے بتایا جارہا ہے جو وہاں روز روزفوجی آپریشن کے نام سے پاکستانی فوج کی جارحیت سے تنگ آکر نقل مکانی کرکے بارڈرکی دوسرے طرف منتقل ہوگئے تھے۔
کہا جارہا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد ایک ہی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔