بی ایل اے نے خاران میں الیکشن ٹریننگ سینٹر پرحملے کی ذمہ داری قبول کرلی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے آزاد بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں خاران میں الیکشن ٹریننگ سینٹر پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ آج بمورخہ 15 جنوری کو دوپہر 2 بجے ہمارے سرمچاروں نے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران شہر میں پاکستانی انتخابات کی ٹریننگ سینٹر کو بم حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے حملہ اس وقت سر انجام دیا جب ماڈل سکول کے اندر پاکستانی انتخابات کے سلسلے میں فل پروف سکیورٹی کی حصار میں پریزائیڈنگ افسران کی ٹریننگ جاری تھی۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کی مقبوضہ حیثیت اور بلوچ قوم پر جاری ظلم و بربریت کا احساس کرتے ہوئے بلوچ عوام قابض ریاست کے انتخابات سے سرکاری و غیرسرکاری دونوں صورتوں میں بائیکاٹ کرے۔

Leave a Comment