پاکستان میں انٹرنیٹ و سوشل میڈیا سروسز کی معطلی خلاف قانون ہے، ہیومن رائٹس کونسل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان نے ملک میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سروسز کی معطلی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

’ایکس‘ پر پوسٹ میں ہیومن رائٹس کونسل نے انٹرنیٹ میں رکاوٹ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے انتخابات کے تناظر میں تمام سیاسی جماعتوں کو آزادی اظہار کا بنیادی حق دیے جانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

کونسل نے یاد دہانی کروائی کہ بنیادی حقوق کی فراہمی حکومتِ پاکستان کی ذمہ داری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment