بلوچستان کتاب کارروان کے نام سے بساک کا تین روزہ کتب میلہ جاری بلوچستان بھر میں جاری ہے ۔
ساحلی علاقہ اورماڑہ میں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی (بساک)کی جانب سے بلوچستان کتاب کاروان کی مناسبت سے بک اسٹال کا قیام عمل میں لایا گیا۔
بساک کی جانب سے منعقد کیے گئے بک اسٹال میں مختلف موضوعات پر مبنی کتابوں کے اسٹال سجائے گئے۔
مقامی بلوچی شاعر سلیم بزگ، اسلم شوہاز سمیت دیگر شعرا و ادبا جبکہ طلبا کی بڑی تعداد نے منعقدہ بک اسٹال کی جانب رخ کر لیا ہے تاہم بساک کی جانب سے بلوچستان کتاب کاروان کی مناسبت سے منعقد کیا گیا بک اسٹال تین روز تک جاری رہے گا۔
اسی طرح رخشان کی تحصیل ناگ میں بلوچستان کتاب کارروان کے تحت بک اسٹال کا انعقاد رخشان ڈویژن کی سب تحصیل ناگ میں نئے سال کی شروعات بلوچستان کتاب کاروں کے نام سے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے چشمہ انگلش لینگوئج سنٹر ناگ میں بک اسٹال لگایا گیا جس میں لینگویج کے اسٹوڈنٹس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔