بلوچستان کے علاقے نوشکی ، واشک اورنصیرآباد میں تین فائرنگ و روڈ حادثات میں 5 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔
ضلع واشک کے علاقے رخشان گراڑی میں رات گئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق ضلع کھچی مچھ سے بتایا جا رہا ہے۔
لیویز فورس ناگ نے نعش رورل ہیلتھ سینٹر ناگ منتقل کردی۔
دوسری جانب نوشکی کیڈٹ کالج کے سامنے کار اور موٹر سائیکل میں خوف تصادم کے دوران موٹر سائیکل سوار موقع پر ہلاک ہو گیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ظریف خان کے نام سے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب نصیرآباد میں انڈس ہائی وے پر باراتیوں کی کوسٹر گاڑی درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3افراد ہلاک جبکہ دولہا، دلہن سمیت 15زخمی ہوگئے۔
حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 24سالہ نجیب علی، 3 سالہ جاوید علی اور 25سالہ محمد شہریار شامل ہیں ۔جبکہ زخمیوں میں دولہا صدورو، دلہن بصراں، بچی صائمہ، بچی طاہرہ، اختیار علی حمیر علی زبیر احمد، ذاکر علی، مزمل علی حسین، مدثر علی عبدالطیف ودیگر شامل ہیں۔
زخمیوں اور ہلاک افراد کو نصیرآباد ہسپتال لایا گیا اور فوری طبی امداد کے بعد لاڑکانہ منتقل کیا گیا۔
باراتیوں کی کوسٹر کراچی سے واپس لاڑکانہ کے علاقے بنگل دیرو جارہی تھی کہ کوسٹر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نصیرآباد کے قریب گائوں چنھڑ کے قریب درخت سے ٹکرا گئی۔