بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکے میں پاکستانی فوج نے 5 افراد کومارنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مشکے میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔
ترجمان نے دعویی کیاکہ آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں سیکیورٹی فورسز نے 5 مسلح افراد کو ہلاک کردیا۔
واضع رہے کہ مشکے میں فوجی آپریشن کے نام سے گذشتہ دو دنوں سے پاکستانی فوج کی زمینی و فضائی جارحیت جاری ہے اورعلاقے کی مواصلاتی نظام مکمل طور پر بند ہے ۔
گھر گھر تلاشی کے دوران خواتین وبچوں پر تشددسمیت کئی علاقوں میں ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ لوگ گھروں میں محصور ہیں۔
آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا کہ آپریشن کے دوران مسلح افرادکے ٹھکانوں کو تبادہ کردیا گیا اوران کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
بلوچستان بھرمیںپاکستانی فوج و اس کے سیکورٹی دستوں کے ہاتھوں متعدد جعلی مقابلوں و آپریشنز میں پہلے سے لاپتہ افرادکے قتل کی کئی وارداتیں سامنے آئی ہیں۔
آئی ایس پی آر نے قتل کئے گئے افراد کی اب تک شناخت ظاہر نہیں کی ہے خدشہ ہے کہ ہلاک کئے گئے افراد پہلے سے لاپتہ تھے ۔