بنوں میں پاکستانی فوج پر خودکش حملہ، 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے بنوں کے علاقے بکا خیل میںپاکستانی فوج کے قافلے پر خود کش حملہ ہوا ہے ۔

حملے کے نتیجے میں 2 افرادہلاک اور 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے دعوے کے مطابق بکا خیل میں گزشتہ روز موٹرسائیکل سوار خود کش حملہ آور نے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کرتے ہوئے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا لیا۔

آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیاکہ خودکش حملہ آور کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی جس کا تعلق ٹی ٹی پی کے حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ خود کش حملے میں 2 معصوم شہری ہلاک ہوئے اور تین فوجیوں سمیت 6 اہلکار افراد زخمی بھی ہوئے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment