غزہ کا دوبارہ محاصرہ اسرائیل کی بڑی غلطی ہوگی،بائیڈن

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ کا محاصرہ بڑی غلطی ہو گی۔

وہ سی بی ایس کے پروگرام 60 منٹس کو دیے گئے انٹرویو میں صدر بائیڈن نے کہا کہ حماس اور دیگر شدت پسند عناصر فلسطینی لوگوں کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں یہ غزہ کا محاصرہ کرنا اسرائیل کی غلطی ہو گی۔

اتوار کی رات کو دیے گئے انٹرویو میں صدر بائیڈن نے کہا کہ شدت پسندوں کا تعاقب کرنا اور انھیں منطقی انجام تک پہنچانا ضروری ہے۔

انھوں نے کہا کہ انھیں اعتماد ہے کہ اسرائیل جنگی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اپنا حق دفاع استعمال کرے گا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے بار بار کہا کہ اسرائیل کو حماس کے خلاف اپنا حق دفاع حاصل ہے۔ انھوں نے اسرائیل پر ایک ہفتے قبل حملے کو سراسر شیطانی کارروائی قرار دیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment