ببلوچستان کے علاقے ژوب میں خسرہ کی وبا جبکہ ڈیرہ اللہ یارمیں بجلی کا کرنٹ لگنے سے4 بچوں سمیت5 افراد ہلاک ہوگئے ۔
ژوب میں خسرہ کی وباءکے باعث 4 بچے ہلاک ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق مینا بازار کے علاقہ کلی کژہ غاڑہ میں خسرہ کی وباءسے 4 بچے ہلاک ہو گئے۔
وبامزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔
اہلیان علاقہ نے محکمہ صحت سے جلد اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق مذکورہ علاقہ ویکسینیشن سے ریفیوزل رہا ہے، متاثرہ علاقے کو ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب ڈیرہ اللہ یار میں موبائل ٹاور کے جنریٹر سے کرنٹ لگنے کے باعث ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ایری گیشن کالونی میں 18 سالہ نوجوان شاہنواز بگٹی موبائل ٹاور کے جنریٹر کو اسٹارٹ کر رہا تھا کہ اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث جنریٹر سے کرنٹ لگنے سے موقع پرہلاک ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے ہلاک ہونے والے نوجوان کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔