پشین میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،ماشکیل سے لاش برآمد،کوئٹہ میں نوجوان لاپتہ

0
130

بلوچستان کے علاقے پشین میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ،ماشکیل سے لاش برآمد جبکہ کوئٹہ سے ایک شخص جبری طور پرلاپتہ ہوگیاہے۔

پشین کے علاقے طور خیل سیدان میں گذشتہ روزنامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک 60 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت سید عبدالباری آغا جان کے نام سے ہوگئی ہے ۔

دوسری جانب تحصیل ماشکیل میں لدگشت کے ایریا سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماشکیل میں لدگشت کے ایریا سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ،پولیس نے لاش تحویل میں لے کر سول اہسپتال ماشکیل منتقل کر دی ہے ۔

لاش کی شناخت شبیر احمد ولد محمد شریف سمالانی کے نام سے ہوگئی ہے۔

پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعدلاش کو ورثاء کے حوالے کر دی۔

ذائع کا کہنا تھا کہ شبیر احمد گذشتہ دن گھر سے باہر گیا تھا اور آج ان کی لاش ملی ہے ۔

پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ شبیر احمد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے جبکہ قتل ہونے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

پولیس واقع کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

علاوہ ازیں خاران کا رہائشی کوئٹہ سے لاپتہ ہوگیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق انیس جولائی کی رات ایک بجے کوئٹہ کے علاقے جامعہ عمر بادیزئی پشتون آباد میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے چھاپہ مار کر خاران کے رہائشی حافظ اورنگزیب سرپرہ کو اٹھا کر لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ بدھ کی شام کو جامعہ عمر بادیزئی پشتون آباد کے مدرسے میں پیش آیا جہاں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے چھاپہ مار کر حافظ اورنگزیب سرپرہ ولد بہادر خان سرپرہ کو ماورائے قانون حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

واضح رہے کے حافظ اورنگزیب سرپرہ ایک حافظ القرآن اور قاری ہیں جوکہ پشتون آباد کے مذکورہ مدرسے میں دینی تعلیم دینے آئے تھے ۔

حافظ اورنگزیب کا تعلق خاران شہر کے قلعہ محلہ سے ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here