بلوچستان کے علاقے خضدار اور تمپ میں دو مختلف حادثات وواقعات کے باعث 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق خضدارمیں پہاڑ پر کام کے دوران بھاری پتھر لگنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
بدھ کو خضدار کے علا قے نال بیسار پہاڑ پر کام کے دوران بھاری پتھر لگنے سے نال کاریز کا رہائشی محمدرفیق گرگناڑی ہلاک ہوگیا ۔
ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کر دیا۔
مزید کارروائی جا ری ہے۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت شاہد علی ولد عبد الغنی سکنہ تمپ کے نام سے ہوگئی ہے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق شاہد علی بجلی ٹھیک کرنے کیلئے بجلی کھمبے پر چڑھ گیاجوبجلی کرنٹ لگنے سے موقع ہر ہلاک ہوگیا۔