زیارت و اوتھل میں نہاتے ہوئے 2 افراد ڈوب کر ہلاک

0
102
فوٹو: naijanews

بلوچستان کے علاقے زیارت اور اوتھل میں نہاتے ہوئے 2 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق اتوار کو زیارت کے علاقے سخوبی ڈیم پر پکنک منانے کے لئے آنے والاسیاح ڈیم میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

لیویز حکام نے مسلسل پانچ گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد لاش کو ڈیم سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

لیویز کے مطابق ہلاک ہونے والے سیاح کا تعلق ہزارہ قبیلے ساکن ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ سے تھا۔

علاوہ ازیں اوتھل میں مٹھڑی پکنک پوائنٹ پر نہاتے ہوئے ڈوب کر ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق اوتھل میں مٹھڑی پکنک پوائنٹ پر نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here