کیچ میں موبائل فون ٹاور پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کیچ میں موبائل فون ٹاور پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے سرمچاروں نے گزشتہ شب 12 بجے کیچ کے علاقے گہبن کلاتوک میں جاسوسی کے مقصد سے نصب یوفون کمپنی کے ایک ٹیلی کام ٹاور پر حملہ کرکے اسے مشینری سمیت ناکارہ کردیا۔ یہ ٹاور علاقے میں پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کیلئے جاسوسی کے طور پر استعمال ہورہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment