ایرانی بلوچستان میں احتجاجی مظاہرہ، فورسز ہاتھوں 10 افراد گرفتار

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ایرانی بلوچستان کے صدر مقام زاہدان میں ایک احتجاجی مظاہرے دوران سیکورٹی اور فوجی دستوں نے 10 افراد کوگرفتارکرلیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق نماز جمعہ کے بعد بڑے پیمانے پر عوامی مظاہرے ہو رہے تھے کہ سکیورٹی فورسز اور سادہ لباس اہلکاروں نے بڑے پیمانے پر نماز ادا کرنے والے نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

موجودہ ذرائع کے مطابق فوجی دستوں اور سادہ لباس نے صرف توحید اور خیام گلیوں میں اس مقام پر کم از کم دس شہریوں کو گرفتار کیا ۔

بہشتی، خرمشہر اور کوثر کے علاقوں میں شہریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اب تک حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہوسکیں۔

Share This Article
Leave a Comment