ایرانی بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ میں ایرانی فورسز کے 6 اہلکار ہلاک ہوگئے ۔
ایران کے سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ جھڑپ ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں ہوئی ہے۔
خبر رساں ادارے ’ ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق ایرانی صوبے سیستان بلوچستان کے علاقے سراوان میں ہونے والی جھڑپ میں کچھ ایرانی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
ایران کا صوبہ سیستان بلوچستان پاکستان کے زیر قبضہ بلوچستان کے ساتھ واقع ہے جو کہ ایرانی دارالحکومت تہران سے 850 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد زخمی ہونے والے در اندازوں کے ساتھ علاقے سے فرار ہو گئے۔اس واقعے سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
رپورٹس کے مطابق دو سرحدی محافظ جھڑپ میں زخمی بھی ہوئے جب کہ اس حملے کی ذمہ داری کسی گروپ پر نہیں ڈالی گئی اور نہ ہی کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔