بھارت میں بڑے امریکی اداروں کی سرمایہ کاری شروع

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بھارت میں بڑے امریکی اداروںنے سرمایہ کاری شروع کردی ہے ۔

بھارت میں اگلے عام انتخابات سے پہلے وہاں غیرملکی سرمایہ کاری میں زبردست اضافے سے ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

ایمیزون سے لے کر وال مارٹ تک، بھارت میں غیر ملکی بالخصوص بڑے امریکی اداروں کی سرمایہ کاری میں واضح اضافہ نہ صرف ملکی معیشت کے لیے خوش آئند اور مزید ترقی کا ضامن ہے بلکہ یہ اقدامات وزیر اعظم نریندر مودی کو آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات سے پہلے اپنی عوامی مقبولیت میں اضافے کا بہترین موقع بھی فراہم کر رہے ہیں۔

بھارت میں بڑی بڑی غیر ملکی کمپنیوں کی طرف سے سرمایہ کاری کے سلسلے کی تازہ ترین کڑی ایمیزون کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ ڈویژن کی طرف سے جمعرات 18 مئی کو کیا جانے والا یہ اعلان ہے کہ وہ دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک بھارت میں بڑی سرمایہ کاری کرے گا۔

درج ذیل بڑی امریکی کمپنیوں نے بھارت میں سرمایہ کاری شروع کردی

ایمیزون ویب سروسز
ایپل
فوکس کون
سِسکو سسٹمز
وال مارٹ

امریکی ریٹیل بزنس چین وال مارٹ یا کے سی ای او نے رواں ماہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی کمپنی نے 2027 ء تک بھارت سے 10 بلین ڈالر مالیت تک کی برآمدات کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment