پاکستانی فوج کا تربت میں 3 مسلح افراد کومارنے کا دعویٰ

0
65

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گشکور میں پاکستانی فوج نے 3 مسلح افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گشکور میںایک آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3مسلح افراد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے دعوے کے مطابق انٹیلی جنس کے ذریعےمسلح افراد کے ٹھکانوں کا پتا لگایا گیااور ہیلی کاپٹر کے ذریعے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے آپریشن کیا۔

دعوے میں مزید کہا گیا کہ آپریشن کے دوران مارے گئے مسلح افراد کےقبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہواہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here