پسنی و واشک میں ٹریفک حادثے سے 3 افراد ہلاک

0
245

بلوچستان کے علاقے پسنی اور واشک میں ٹریفک حادثے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

ضلع گوادر کے تحصیل پسنی کے علاقے کلگ کراس میں مکران کوسٹل ہائی وے پر کرولا گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 افرادہلاک جبکہ دوزخمی ہوگئے ۔

حادثے کے شکار افراد کوہ مراد زیارت سے پسنی آرہے تھے۔

زخمی اورہلاک افراد کی نعشیں آر ایچ سی پسنی منتقل کردی گئیں ۔

دوسری جانب واشک کے علاقے یونین کونسل گڈانگ نلی حاجی چاہ کے مقام پر روڈ کے اوپر ریت کے ٹیلوں کی وجہ سے گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ۔

واشک میں تیز ہوا چلنے سے سڑک پر ریت کے ٹیلے بننے سے گاڑیوں کی آمد و رفت میں مشکلات پیش آتی ہیں اور حادثات رونما ہوتے ہیں جس کی وجہ سے انسانی جانوں کو ضیاع ہو رہا ہے۔

یہ حادثہ بھی اسی کا پیش خیمہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here