بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں پاکستانی فورسز نے براہوئی زبان کے شاعر مزمل قمبرانی کوجبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق مزمل قمبرانی کو ان کے گھر سے آج بروزاتواردوپہر سے جبراً لاپتہ کردیا گیا۔
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنما بانک حوران بلوچ نے مزمل قمبرانی کی جبری گمشدگی کی تصدیق کردی ہے ۔
حواران بلوچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر اپنے ایک پوسٹ میں لکھا ہے مزمل قمبرانی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ واجہ مزمل قمبرانی براہوئی زبان کے شاعر ہیں، ریاست نے بلوچ ہونے اورشاعری کرنے کے پاداش میں دن دھاڑے مزمل قمبرانی کو کوئٹہ میں واقعہ ان کے گھر قمبرانی روڈ سے جبراً لاپتہ کر دیا۔
حوران بلوچ نے مزید لکھا کہ اس ریاست کے ہاتھوں کوئی محفوظ نہیں، بلوچ شاعر ، طالب علم، ڈاکٹر، انجینئر، بلوچ کے ہر فرد کو شکار بنایاجا رہا ہے، بچوں سے لے کے بلوچ عورتوں کو کسی کو نہیں بخشا جار رہاہے۔