ترکیہ زلزلے کیلئے بلوچستان کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کٹوتی

0
290

بلوچستان حکومت نے ترکیہ زلزلہ متاثرین کی امدادکیلئے بلوچستان کے سرکاری ملازمین کوپوچھے بغیر ان کی تنخواہوںپر شب خون مارکر 50 فیصد کٹوتی کرلیا ہے ۔

بعض حکومتی ذرائع کا کہنا ہے مقتدر حلقے ترکیہ زلزلہ کے نام پر ملازمین کی محنت و جان پسینے کی کمائی پرہاتھ صاف کررہے ہیں اوریہ رقم زلزلہ متاثرین کے بجائے ان کے بیلنس ایڈ ہونگے۔

دوسری جانب بلوچستان کے گریڈ انیس سے اکیس تک کے افسران نے تنخواہوں سے پچاس فیصد ترکیے زلزلہ فنڈ میں کٹوتی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

بلوچستان کے گریڈ انیس سے اکیس تک کے آفیسران کا کہنا ہے کہ ان میں بیشتر افیسران کا گزر بسر تنخواہ پر ہی ہوتا ہے ،ان کی تنخواہ سے یک دم پچاس فیصد کٹوتی سے ان کے گھر کے بجٹ آئوٹ ہوجائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ تنخواہیں ہر شخص کی ذاتی پراپرٹی ہوتی ہیں گورنمنٹ بغیر اجازت کسی کی تنخواہوں سے کٹوتی نہیں کر سکتی ہے،ان آفیسران نےبلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک سے دو دن کی تنخواہ تو زلزلہ متاثرین کے فنڈز میں دے سکتے ہیں لیکن یک جنبش قلم پچاس فیصد کٹوتی مناسب نہیں ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here