بولان میں موبائل فون ٹاور تباہ، مشینریز نذرآتش کردیئے، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بی ایل ایف نے بولان میں موبائل فون ٹاورکو تباہ اور اس کے مشینریزکو نذرآتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بولان کے علاقے دربی میں سرمچاروں نے فائرنگ کرکے موبائل فون ٹاور کوتباہ کردیاہے۔

ترجمان نے کہا کہ موبائل فون ٹاورتباہ کرنے کے بعد سرمچاروں نے ٹاور سے منسلک تمام مشینریز کو بھی نذر آتش کردیاہے۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ ریاستی فوج بلوچ آزادی پسندوں کو ٹریس کرنے کیلئے انسانی آبادیوں سے کوسوں دور پہاڑی علاقوں میں مواصلاتی سسٹم کا ایک جال بچھا رہی ہے جسے نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک دشمن عناصر اور ان کے بچھائے گئے جالوں کے خاتمے کاعمل جاری رہے گا۔

Share This Article
Leave a Comment