بلوچستان کے ضلع ساحلی گوادر کے تحصیل پسنی کے علاقے کلگ کلانچ میں نامعلوم مسلح افراد نیروڈ بنانے والی ایک کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ کرکے سارے مشینری نذر آتش کردیئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے وہاں موجود ڈیمپر اور لوڈر کے ساتھ سارے مشینری کو آگ لگا دی ہے جو جل کر ناکارہ ہوگئے ہیں۔
واضع رہے کہ ماضی میں پاکستانی فوج کی کنسٹرکشن کمپنی ایف ڈبلیو او پر متعدد بار حملے ہوچکے ہیں لیکن آج جس کمپنی پرحملہ ہوا ہے اس کا نام معلوم نہ ہوسکا۔